جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

استعفوں کی باتوں کیساتھ سینٹ اورضمنی الیکشن لڑنا تھوک چاٹنے کے مترادف حافظ حسین احمد نے فضل الرحمن اور انکے بیٹے سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف کردیا

datetime 23  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام کے سابق مرکزی ترجمان حافظ حسین احمد نے انکشاف کیا ہے کہ جے یو آئی کے جماعتی اداروں نے فیصلہ کیا تھا کہ مولانا فضل الرحمن صدر پاکستان کے عہدے کا الیکشن نہیں لڑینگے کیونکہ صدارتی الیکشن میں الیکٹورل کالج

صوبائی اسمبلیاں ہوتی ہیں جنہیں ہم جعلی اور ناجائز سمجھتے ہیں، لیکن مولانا فضل الرحمن نے نوازشریف کاٹیلی فون آنے کے بعد صدر پاکستان کا الیکشن بھی لڑا اوراپنے بیٹے اسعد محمود کو قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کا الیکشن بھی لڑوایا،اگر موجودہ اسمبلیاں جعلی اور ناجائز تھیں تو صدر پاکستان اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے الیکشن کیوں لڑے گئے؟ استعفوں کی باتوں کیساتھ سینیٹ اور ضمنی الیکشن لڑنا تھوک کر چاٹنا ہے،روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے انکشاف کیا کہ اس وقت مولانا فضل الرحمن کے سمدھی سمیت انکے خاندان کے کم از کم گیارہ افرادجماعتی اور سرکاری عہدوں پر فائز ہیں۔ حافظ حسین احمد نے کہا پی ڈی ایم کے فیصلے کھٹائی میں پڑ چکے ہیں استعفے دینے یا نہ دینے کی ویٹو پاورپیپلز پارٹی کے پاس ہے ایک طرف استعفوں کی بات کی جا رہی ہے تو دوسری طرف سینیٹ اور ضمنی الیکشن لڑے جا رہے ہیں یہ تھوک چاٹنے کے مترادف ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…