کراچی(این این آئی/مانیٹرنگ ڈیسک )شہرقائدکراچی سمیت ملک بھر میں میں25 دسمبر سے سرد ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 25 اور 26 دسمبر سے سائبیرین ہوائیں چلیں گی اور ریکارڈ توڑ سردی پڑنے کا امکان ہے۔منگل کوشہر قائدکا کم سے کم
درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب آج منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا ۔ اس دوران پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات کے اوقات میں شدیددھند چھاۓ رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کل بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا ۔ اس دوران پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں شدیددھند چھاۓ رہنے کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرداور خشک جبکہ شمالی بلو چستان ،شمالی علاقہ جات، کشمیر اور بالائی خیبر پختو نخوا میں شدید سرد رہا۔تاہم گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختو نخوا میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری ہوئی۔