ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

کاشف ضمیر کی گرفتاری مہنگی پڑ گئی، ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن تبدیل

datetime 19  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)ارطغل غازی کا مرکزی کردار نبھانے والے ترک اداکار آنگین آلتان کے پاکستان میں میزبان کاشف ضمیر کی گرفتاری میں متحرک کردار ادا کرنے والے ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن کا تبادلہ کر دیا گیا۔تبادلے کاباقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پنجاب پولیس نے ارطغل غازی کا مرکزی کردار نبھانے والے ترک اداکار آنگین آلتان سے مبینہ دھوکے

بازی کرنے والے نوسرباز کاشف ضمیر کو کو گرفتار کرلیا تھا،ملزم کی جانب سے گرفتاری سے قبل اپنے ویڈیو بیان میں دو صحافیوں کو اس کیخلاف مہم چلانے پر دھمکیاں دینے کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔پولیس نے آنگین آلتان کے ساتھ مبینہ فراڈ کرنے والے اور متعدد فراڈ کیسز میں مطلوب کاشف ضمیر نامی نوسرباز کو گرفتار کرنے کے لئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی زیر نگرانی کارروائی کی۔پولیس نے ارطغل غازی کا کردار نبھانے والے ترک اداکار کو بلانے والے نوسر باز کاشف ضمیر کی گرفتاری کے ساتھ اسلحہ بردار ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ کاشف ضمیر اور دیگر ملزمان کی جانب سے دوران آپریشن مزاحمت بھی کی گئی تھی۔یہ بتایا جارہا ہے کہ کاشف ضمیر نے ترک اداکار آنگین آلتان کو پاکستان بلانے کے لئے دس لاکھ ڈالرز کا معاہدہ کیا تھا اور انہیں صرف آدھی رقم ادا کی، رقم پوری نہ ملنے پر ارطغرل غازی کے ہیرو آنگین آلتان وطن واپس روانہ ہوئے گئے۔یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ آنگین آلتان کو پہلی بار پاکستان مدعو کرنے والی کنسٹرکشن کمپنی کی بھی کوئی حقیقت نہیں بلکہ وہ بھی فراڈ ہے۔ رپورٹ کے مطابق دھوکا دہی اور معاہدے کی رقم آدھی ادا کرنے کی وجہ سے ترکی میں پاکستان کا امیج بہت زیادہ متاثر ہوگا۔ارطغرل غازی کے ہیرو کو پاکستان مدعو کرنے والے کاشف ضمیر کے بارے میں یہ انکشاف بھی ہوا تھا کہ وہ 8 مقدمات میں پولیس کو مطلوب ہے۔

کاشف ضمیر کے خلاف فراڈ، ڈکیتی، چوری سمیت 8 سنگین مقدمات درج ہیں، جن میں سے چار ایف آئی آر لاہور، دو ٹوبہ ٹیک سنگھ اور لین دین کے تنازع پر دو سیالکوٹ میں درج ہیں۔پولیس کے مطابق کاشف ضمیر لاہور، سیالکوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اشتہاری ہے۔علاوہ ازیں ملزم کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں اس نے کہا کہ بڑے بڑے برانڈزآنگین کو پاکستان نہ لا

سکے میری کامیابی کی وجہ سے میری مخالفت اورسازش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے عزت دینے والا اللہ کی ذات ہے۔ انہوں نے اپنی ویڈیو میں دو ٹی وی چینلزکے صحافیوں پر بھی الزامات عائد کئے او رانہیں دھمکیاں بھی دیں۔کاشف ضمیر کو اسی رات گرفتار کر لیا گیا تھا، آج آئی جی آفس کی طرف سے ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن بلال قیوم کو تبدیل کردیا گیا اور انہیں سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…