جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

بے نامی اکاؤنٹس، نیب نوٹس ملنے پر غریب ٹیچر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا

datetime 19  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹھٹھہ(این این آئی)بے نامی اکاؤنٹس کے سلسلے میں تفتیش کیلئے غریب اسکول ٹیچر نیب کی جانب سے نوٹس ملنے کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے جان کی بازی ہارگیا، متوفی کے بھائی نے اس حوالے سے بتایاکہ ہمارا ان بینک اکاؤنٹس سے کوئی

تعلق نہیں، بلاوجہ گھسیٹا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق بے نامی اکاؤنٹس کے الزام میں نیب کی تحقیقات کے بعد اسکول ٹیچر دل کادورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔ ٹھٹھہ کے رہائشی غریب اسکول ٹیچر فہیم احمد کو قومی احتساب بیورو کی جانب سے نوٹس موصول ہوا تھا۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایاکہ ٹھٹھہ کے خاندان کے دادو میں بینک اکاؤنٹس سے کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن کی گئی تھی، جس پر نیب حکام حرکت میں آگئے۔اس سلسلے میں متوفی فہیم احمد کے بھائی شیراز کھیڑو نے میڈیا کو بتایا کہ ہم غریب لوگ ہیں، میں پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈ ہوں بھائی ٹیچر تھا، ہم بلاوجہ پیشیاں بھگت رہے ہیں، شیراز کھیڑو نے کہاکہ ہمیں نہیں پتہ کہ اکاؤنٹ کس نے اور کیوں کھولے، ہمیں دفاتر میں نہ گھسیٹا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…