اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

رقص کیلئے مجبور کرنے پر دلہن کا شادی سے انکار گھر میں ہنگامہ کھڑا،معاملہ کیسے ختم ہوا؟جانئے

datetime 19  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بریلی (این این آئی)بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر بریلی میں لڑکی اور اس کے اہل خانہ شادی کے لیے پہنچے جہاں پہلے دھوم دھام سے شادی کی تیاریاں کی گئیں، شادی والے دن دولہا کے دوستوں نے دلہن کو رقص کرنے کے لیے زبردستی اسٹیج پر بلایا جس پر غصے میں

آکر دلہن نے شادی سے انکار کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق دلہن کی جانب سے انکار کے بعد ایک ہنگامہ کھڑا ہوگیا اور دونوں خاندانوں کے درمیان لفظی گولا باری بھی ہوئی۔دلہن کے والد کا کہنا تھا کہ میری بیٹی کو زبردستی رقص کرنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا اور جو شخص میری بیٹی کی عزت نہیں کرسکتا میں اس سے بیٹی کی شادی نہیں کرسکتا۔دلہن کے انکار کے بعد دولہا اور اس کے اہل خانہ نے لڑکی کو شادی کے لیے منانے کی بھی کوشش کی تاہم دلہن نے نہ صرف شادی سے صاف انکار کردیا بلکہ پولیس میں جہیز کے معاملے پر دلہا کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی۔پولیس کی مداخلت کے بعد دلہا نے لڑکی والوں کو ساڑھے 6 لاکھ روپے بھی ادا کیے جس کے بعد معاملہ ختم ہوا۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…