منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ن لیگ کے کئی جانے مانے رہنما سرکاری زمینوں پر قابض اینٹی کرپشن نے سیاستدانوں کے قبضے کی رپورٹ جاری کردی

datetime 19  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے سرکاری زمینوں پر سیاستدانوں کے قبضے اور سرکاری زمین اپنے نام ٹرانسفر کرانے سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز کے سابق رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے 23سو 90کینال سرکاری زمین غیرقانونی طور پر اپنے نام الاٹ کروائی۔

رپورٹ کے مطابق سابق(ن)لیگی ایم این اے چودھری اشرف نے 25ایکڑ سرکاری زمین غیر قانونی طور پر اپنے نام الاٹ کروائی،(ن) لیگی رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف نے سرکاری زمین پر قبضہ کر کے کمرشل عمارت بنائی،(ن)لیگی رکن قومی اسمبلی خرم دستگیر نے تین کینال زمین پر پٹرول پمپ اورسینما بنا کر قبضہ کیا۔رپورٹ کے مطابق(ن)لیگی رہنما شیر علی خان گورچانی نے 674ایکڑ سرکاری زمین پر غیر قانونی قبضہ کیا،(ن)لیگی رہنما و سابق رکن پنجاب اسمبلی میر بادشاہ قیصرانی نے 4سو ایکڑ سرکاری زمین اپنے نام الاٹ کروائی۔محکمہ اینٹی کرپشن کی رپورٹ کے مطابق(ن) لیگی رہنما و ایم پی اے اعجاز احمد نے 971کینال سرکاری زمین اپنے نام الاٹ کروائی۔ گوجرانوالہ کے سابق میئر شیخ سروت اکرام نے سرکاری دکانوں اور پارکنگ کی غیرقانونی الاٹمنٹ اپنے نام کروائی۔ڈائریکٹر جنرل محکم اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کے مطابق سرکاری زمینوں پر قبضے کی 239انکواریاں چل رہی ہیں۔ اب تک سیاستدانوں کے خلاف سرکاری زمینوں پر قبضے اور غیرقانونی الاٹمنٹ پر 34مقدمات درج ہوئے ہیں۔ڈی جی اینٹی کرپشن کے مطابق سرکاری زمینوں پر قبضے میں ملوث افسران اور عوامی نمائندوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جارہا ہے۔ رواں سال کے دوران قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ارکان سمیت 22 (ن) لیگی رہنمائوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…