اتوار‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2026 

چیئرمین نیب کا بڑا حکم مولانا فضل الرحمن کے بھائی کیخلاف بھی انکوائری شروع

datetime 17  دسمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (آن لائن) نیب نے مولانا فضل الرحمٰن کے بھائی کے خلاف بھی انکوائری شروع کردی ، 2007ء میں متحدہ مجلس عمل کی حکومت میں ضیاء الرحمٰن کو غیرقانونی طورپر پی ٹی سی ایل سے پروانشل مینجمنٹ سروس میں شامل کیا گیا، چیئرمین نیب نے باقاعدہ انکوائری کے لئے احکامات جاری کردئیے۔

جولائی میں ڈپٹی کمشنر کراچی تعیناتی پر بھی تنازعہ کھڑا ہوگیا تھا۔قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخوا نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے چھوٹے بھائی ضیا الرحمٰن کے خلاف غیرقانونی طورپر پروانشل مینجمنٹ سروس میںشامل ہونے پر تحقیقات کا آغاز کردیاہے۔نیب ذرائع کے مطابق افغان کمشنریٹ کے حوالے سے ایک کیس کی انکوائری کے دوران انکشاف ہوا کہ سابق کمشنر افغان مہاجرین کی صوبائی سروس میں تعیناتی غیرقانونی طورپر ہوئی جو قوانین کی صریحاً خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔اسٹیبلشمنٹ قوانین کے مطابق صوبائی انتظامی سروس میں شمولیت کے لئے امتحان پاس کرنا لازمی ہے تاہم ضیا الرحمٰن کو قانون کی مکمل خلاف ورزی کرتے ہوئے 2007  میں غیر قانونی طور پر صوبائی سروس میں شامل کیا گیا تھاجس پر چیئر مین نیب جسٹس جاوید اقبال نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ضیا الرحمٰن نے 2002 ئ میں ایم ایم اے حکومت سے قبل پی ٹی سی ایل

میں ڈویڑن انجینئر کی حیثیت سے ملازمت کا آغاز کیا تاہم 2007ئ میںاس وقت کے وزیر اعلیٰ نے گورنر کو سمری بھیجی تاکہ قوانین میں نرمی کرکے ضیائ الرحمٰن کو صوبائی سروس میں شامل کرنے کی اجازت دی جائے ، بعد ازاں انہیں کمشنر افغان مہاجرین سمیت دیگر اہم عہدوں پر بھی تعینات کیا گیا۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ضیا الرحمٰن کی کراچی میں ڈپٹی کمشنر کی حیثیت سے تقرری کے سبب رواں سال جولائی میں تنازعہ کھڑا ہوگیا تھا، وفاقی حکومت نے جنوری 2020  میں صوبائی مینجمنٹ سروس کے گریڈ 19 کے افسر ضیا الرحمٰن کی خدمات ڈیپوٹیشن پر سندھ منتقل کی تھیں لیکن شدید تنازعہ کے بعد وفاقی حکومت نے ضیا الرحمٰن کی خدمات واپس خیبرپختونخوا منتقل کردی تھیں۔

موضوعات:



کالم



اصفہان میں دو دن


کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…