لاہور (این این آئی) پی ڈی ایم کے سربراہ اجلاس میں کئے گئے فیصلے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی کی جانب سے اپنے استعفے قیادت کو بھجوانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق دوسرے روز بھی مسلم لیگ (ن) کے قومی و صوبائی ارکین اسمبلی رانا تنویر حسین ،
رانا مرزا محمد جاوید ،سردار محمد عرفان ڈوگر ،آغا علی حیدر ،پیر اشرف رسول ،میاں عرفان عقیل دولتانہ ،منیب الحق ،سجاد حیدر ندیم ،رانا عارف اقبال ہرناہ،ربیعہ نصرت ،مہوش سلطانہ ،چوہدر افضل گل ،ڈاکٹر درشن ،میاں محمد ثاقب خورشید اورمیاں طاہر جمیل کی جانب سے اپنی قیادت کو استعفے جمع کرائے گئے ۔یادرہے کہ پی ڈی ایم کے 8دسمبر کو ہونے والے سربراہ اجلاس میں اپوزیشن اراکین کو 31دسمبر تک اپنے استعفے قیادت کو جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ۔