لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے سکولوں میں قرآن مجید کی لازمی تعلیم کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے غلطیوں سے پاک قرآن مجید کی اشاعت کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی ۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید اور جسٹس شاہد کریم پر مشتمل بنچ نے سماعت کی ۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اویس احمدعدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ اسلامی نظریاتی کونسل اس معاملے کو پورے پاکستان میں چیک کرے۔ فاضل عدالت نے کہا کہپورے سعودی عرب میں ایک قرآن مجید کی اشاعت ہوتی ہے ۔یہ بہت اہم مسئلہ ہے ،اس میں غلطیاں برداشت نہیں کی جاسکتیں۔ایڈووکیٹ جنرل احمد اویس نے کہا کہ کئی مرتبہ پرنٹنگ میںغلطی ہوجاتی ہے اس کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔فاضل عدالت نے غلطیوں سے پاک قرآن کی اشاعت کیلئے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کر دی ۔