اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن )پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ کی 10جماعتیں استعفوں کیلئے تیار جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی فی الفور استعفے دینے کے حق میں نہیں ہے ۔ پی ڈی ایم ذرائع نے بتایا ہے کہ استعفوں کا پلان پاکستان پیپلز پارٹی کا بھی لیکن وہ چاہتی ہے کہ فی الفور استعفے دینے بجائے
مناسب وقت کا انتظار کیا جائے ۔پی ڈی ایم کا 8دسمبر کل اجلاس ہو رہا ہے جس میں اہم ترین فیصلے متوقع ہیں ۔ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی سندھ حکومت سے کسی بھی طور پر استعفے نہیں دے گی ۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق پریس کانفرنس کےدوران کہا ہے کہ پی پی پی سمیت دیگر جماعتیں اندر سے ملیں ہوئی ہیں ، پیپلز پارٹی سندھ حکومت سے کبھی استعفے نہیں دے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے اپنے جلسے جلسوس 10 روز کے لیے معطل کیے ہیں اور وہ کسی قسم کی تحریک کا حصہ نہیں بنے گی ۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکمران جتھے کے پاس منزل اور وژن نہیں،کے ٹی ایچ واقعہ پورے ٹبر کی نااہلی کا ثبوت ہیں،پی ڈی ایم اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کرلیں جماعت اسلامی بھی لائحہ عمل بنائے گی، حکومت مخالف تحریک کے دوسرے مرحلے کا آغاز 25دسمبر کو گوجرانوالہ سے کرینگ