پیر‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2026 

ملکی معروف عالم دین انتقال کر گئے

datetime 7  دسمبر‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی) جامعہ احسن العلوم کراچی کے مہتمم معروف علمی شخصیت شیخ الحدیث والتفسیر حضرت مفتی زر ولی خان انتقال کرگئے، مرحوم کراچی کے ہسپتال میں زیر علاج تھے،1978میں احسن العلوم کی دینی درسگاہ قائم کی، پوری زندگی درس وتدریس سے

وابستہ رہے،کئی کتب کے مصنف،ہزاروں علما کے استاذ، درس تفسیر وحدیث میں منفرد مقام حاصل تھا استفادہ کیلئے ملک بھر سے طلبہ آتے تھے۔ ضلع صوابی کے قصبہ جہانگرا1953 میں پیدا ہوئے، علوم الاسلامیہ علامہ بنوری ٹاون گرومندر سے سند فراغت حاصل کی، مولانا یوسف بنوری، مولانا عبداللہ کاکاخیل جیسے اکابرین آپ کے اساتذہ میں شامل ہیں۔ 1978 میں گلشن اقبال کراچی میں احسن العلوم کے نام سے مدرسہ قائم کیا، پوری زندگی درس وتدریس کے شعبہ سے وابستہ رہے، آپسے درس تفسیر پڑھنے کیلئے پورے ملک کے علما طلبہ ہر سال جامعہ احسن العلوم میں آتے ہیں، کئی کتب کے مصنف اور بہترین خطیب تھے،جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم مفتی نعمان نعیم سمیت دیگر مدارس دینیہ کے مہتمین کی انتقال پر افسوس و تعزیت کا اظہاراللہ تعالی ان کی تمام دینی وسماجی خدمات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرماکر ان کیلئے توشہ آخرت بنائے اور لواحقین پسماندگان کو صبر جمیل سے نوازے۔ ‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…