لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لڑکے کے پیار میں دو سہیلیاں آپس میں لڑ پڑیں، لڑکے کی خاطر ایک لڑکی نے دوسری سہیلی پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔ نجی ٹی وی چینل نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں لاہور کی ایک معروف یونیورسٹی کی دو طالبات
آپس میں ایک لڑکے کے پیار میں الجھ رہی ہیں، جس میں وہ ایک دوسرے پر الزامات بھی لگا رہی ہیں کہ شرم نہیں آتی یہ میرا بوائے فرینڈ ہے، تمہاری وجہ سے ایسے ہوا ہے، تم کس حد تک گئی ہو مجھے پتہ ہے، یہ تکرار ان کی حد سے بڑھ گئی اور ایک لڑکی نے دوسری لڑکی کو تھپڑ رسید کر دیے، جبکہ ایک دوسری لڑکی اٹھی اور اس نے تھپڑ مارنے والی لڑکی کو پیچھے دھکیل دیا۔ ان تینوں کے درمیان اصل معاملہ کیا ہے اس بارے میں معلوم نہیں ہو سکا لیکن یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور لوگ اس پر طرح طرح کی تنقید کر رہے ہیں، لوگوں کا کہناہے کہ بچوں کے لئے اس طرح کا تعلیمی اداروں میں ماحول ان کے اخلاق کے لئے اچھا نہیں ہے۔ ایک اسلامی معاشرے میں اس طرح کی حرکات انتہائی نامناسب ہیں۔