اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )حکومت پاکستان نے بوڑھے والدین کیلئے نافرمان اولا د کے سامنے بے بس ہونے سے روکنے کا زبردست قدم اٹھا لیا ۔ تفصیلات کے مطابق والدین کے حقوق کے تحفظ کے لیے آرڈیننس لانے کا فیصلہ کرکیا گیا جس کے مطابق اولاد اپنے بورھے والدین کو گھر سے نہیں نکال سکیں گے ۔
وزیر اعظم عمران خان سے وزیر قانون فروغ نسیم نے ملاقات کی، جس میں بچوں کو گھر سے بے دخل کرنے کا حق والدین کو دینے کا آرڈیننس جاری کرنے کی تجویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے بچوں کو گھر سے بے دخل کرنے کا حق والدین کو دینے کی تجویز منظور کرلی ہے،وزیراعظم نے فوری آرڈیننس کا مسودہ تیار کرنے کی ہدایا ت جاری کیں ہیں ۔ آرڈیننس کے مطابق بوڑھے والدین کا بچوں کے ساتھ تحفظ یقینی بنایا جائےگا اور کوئی بھی نافرمان اپنے والدین کو کسی صورت گھر سے نہیں نکال سکے گا ۔