اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

حکومت کی انوکھی منطق ، پابندی کے ٹھیک 8روز بعد شادی ہالز اور مارکیز کھولنے کا حکم

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (آن لائن)حکومت کی انوکھی منطق، پہلے شادی ہالز میں تقریبات پر پابندی، 8 روز بعد پابندی ختم کر دی گئی۔ ضلعی انتظامیہ نے شادی ہالز تقریبات میں کورونا نئے ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ خلاف ورزی پرشادی ہالزکو موقع پرسیل اور مالک کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے موسم سرما کی شدت کو پیش نظر رکھتے ہوئے میرج

ہالز اور مارکیز کے اندر تقریبات کرنے کی پابندی ختم کر دی۔’’کورونا‘‘ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرتے ہوئے شادی ہالز اور مارکیز کے اندر موجود گنجائش سے پچاس فیصد کم افراد کے بیٹھنے کی اجازت ہو گی۔ عملے کے ساتھ ساتھ مہمانوں کو ماسک پہننے اور سینی ٹائزرز استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ آن لائن معتبر ذرائع نے بتایا ہے کہ اس سلسلہ میں پنجاب حکومت نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرنے کی بجائے تمام اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کو زبانی احکامات دیئے ہیں جو شادی ہال مالکان تک پہنچا دیئے گئے ہیں۔ قبل ازیں حکومت نے کورونا کی دوسری لہر میں شدت آنے پر ایک بار پھر سے شادی ہال میں تقریبات کرنے پر پابندی عائد کر دی تھی مگر سردی بڑھنے کی وجہ سے پنجاب حکومت نے اپنے احکامات پر نظرثانی کی اور شادی ہالز/ مارکیزکے اندر تقریبات کرنے کی اجازت دیدی جس سے شادی ہالز مالکان کے ساتھ ساتھ شہریوں میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے یہ اجازت دے کر بہت سارا مسئلہ حل کر دیا ہے۔ یہاں پر یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ شادیوں کا سیزن عروج پر ہے حکومت کی طرف سے شادی ہال میں تقریبات میں پابندی کی وجہ سے بہت سارے والدین پریشان تھے۔‎



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…