جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

آل پرائیویٹ سکولز ایکشن کمیٹی نے قومی شاہراہیں بلاک کرنے کا عندیہ دیدیا

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (آن لائن)آل پرائیویٹ سکولز ایکشن کمیٹی نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر نجی تعلیمی اداروں کو بند کرنے کی کوشش کی گئی تو ملک گیر احتجاجی تحریک سمیت اپوزیشن کے ساتھ مل کر بلوچستان کے قومی شاہراہیں بلاک کردیں گے ایک طرف انٹرنیشنل سکوائش اوپنگ سرمنی میں وزیراعلی بلوچستان سمیت ڈیرھ سے زائد لوگ شریک ہوتے ہیں اور جامعات میں امتحانات

جاری ہیں تو دوسری جانب کورونا کا کہہ کر نجی تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں اور امتحانات لینے پر پابندی عائد کرنا نجی تعلیمی اداروں کے معاشی قتل کے مترادف ہے حکومت اور بلوچستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ایسے کسی بھی فیصلے کو تسلیم نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار آل پرائیویٹ سکولز ایکشن کمیٹی کے ڈپٹی کنونیئر حافظ نعمت اللہ، داؤد شاہ کاکڑ، ٹکری شفقت لانگو، زاہد اختر بلوچ و دیگر نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال بلوچستان میں پہلے6مہینے سے زائد تک تمام تعلیمی ادارے بند کئے گئے تھے اور اب ایک مرتبہ پھر کورونا پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے نوٹیفکیشنز جاری کئے گئے ہیں بلکہ بلوچستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سکولوں کو بند کرنے کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جسے کسی صورت بھی قبول نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف اس وقت بھی بلوچستان کے جامعات اور کالجز میں امتحانات کا سلسلہ جاری ہے بلکہ وزیراعلی بلوچستان خود گزشتہ روز سکوائش اوپنگ سرمنی میں شریک رہے جس میں ڈیڑھ سے زائد لوگ شریک تھے اور وہاں کورونا پھیلاؤ کا کوئی خدشہ نہیں تھا مگر دوسری جانب سے نجی تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے لئے نوٹیفکیشنز جاری کئے گئے ہیں جو کہ تعلیم دشمنی پر مبنی اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 9مہینے سے

حکومت کی جانب سے نجی تعلیمی اداروں کے ساتھ کوئی تعاون نہیں کیا گیا ہے بلکہ نجی تعلیمی اداروں کے لئے مختص ایک ارب 11کروڑ روپے بلوچستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ایم ڈی و دیگر کی جانب سے نجی بینک کو انٹرسٹ(سود)کے لئے دیئے گئے ہیں جس کی ہم پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ نجی تعلیمی ادارے اس وقت مالی بحران کے شکار

ہیں، عمارتوں کے کرایہ اور اساتذہ کی تنخواہیں ادا کرنے کے لئے ان کے پاس فنڈز موجود نہیں مگر حکومت بجائے نجی تعلیمی اداروں کے لئے فنڈز مختص کرے تعلیمی ادارے بند کرنے پر تلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سکولوں کو بند کرنے کی کوشش کی گئی اور ان کے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو ملک گیر سطح پراحتجاجی تحریک شروع کریں گے۔

موضوعات:



کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…