جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

جہاز پر سری پائے اور نہاری منگوانے والے والدہ کو کارگو کروا رہے ہیں

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شریف خاندان مرگ پر بھی سیاست کرنے سے باز نہیں آ رہا، دل پشوری کرنے کے بڑے مواقع آئیں گے پھر جلسے کرلیں، جلسے میں صرف قانون کی حکمرانی ہوگی، سٹیج پر کھڑے ہو

کر بھڑکیں مارنے والے ریاست کی رِٹ چیلنج نہ کریں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا شریف فیملی جنازے کا اعلان کرے گی تو پے رول فعال ہوگا، جہاز پر سری پائے اور نہاری منگوانے والے والدہ کی میت کارگو کرا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کورونا نہ اپوزیشن کو دیکھ رہا ہے نہ حکومت کو، یہ واحد وبا ہے جو یکساں سب پر لاگو ہے، قانون کا سب پر یکساں اطلاق ہو نہ ہو لیکن وبا نے کسی میں تفریق نہیں کی۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا فردوس مارکیٹ انڈر پاس کی تعمیر سے عوام کا وقت اور وسائل بچیں گے، لعل شہباز قلندر انڈر پاس لاہوریوں کے دلوں کو تقویت دے گا، منصوبے کی مجموعی لاگت میں شفاف ٹینڈرنگ سے 13 کروڑ روپے بجائے، انڈر پاس کی تعمیر سے ثابت ہوا کہ عثمان بزدار جو کہتے ہیں وہ کرتے ہیں، اس سے قبل بے تحاشہ کرپشن، خود نمائی اور شوبازیوں کیلئے منصوبے بنتے رہے، ماضی میں منصوبے ذاتی مارکیٹنگ اور شوبازی کیلئے استعمال ہوتے تھے، ماضی میں منصوبوں پر سپلیمنڑی گرانٹس بنتی رہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…