جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

پی ٹی آئی حکومت نے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر کو 150شاہین برآمد کرنے کی اجازت دیدی لیکن پاکستان کو عالمی سطح پرکتنی بھاری قیمت چکانا پڑ سکتی ہے؟خطرے کی گھنٹی بج گئی

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آباد( آن لائن )وفاقی حکومت نے دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم کو پاکستان سے نایاب نسل کے 150 شاہین متحدہ عرب امارات برآمد کرنے کا اجازت نامہ جاری کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت خارجہ سے جاری

کیا گیا جو وفاقی دارالحکومت کے اسلام آباد میں موجود سفارتخانے پہنچا دیا گیا خیال رہے نایاب نسل پریگرائن اور ساکیر سے تعلق رکھنے والے شاہینوں کو عرب شکاری تلور کو پکڑنے کے لیے استعمال کرتے ہیں.چونکہ شکاریوں کو بوڑھے شاہینوں کو نوجوان شاہینوں سے تبدیل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اس لیے اس پرندے کی ضرورت بدستور برقرار رہتی ہے خیال رہے کہ فطرت کے تحفظ سے متعلق بین الاقوامی معاہدوں بشمول سوئٹزر لینڈ میں ہوئے نایاب پرندوں اور جانوروں کی بین الاقوامی تجارت سے متعلق کنوینشن(سی آئی ٹی ای ایس) کے تحت شاہینوں کو تحفظ حاصل ہے اور ان کے سرحد سے پار سفر پر پابندی عائد ہے، پاکستان نے بھی اس معاہدے پر دستخط کر رکھے ہیں.ملک کے تحفظ جنگلی حیات کے قوانین کے تحت شاہینوں کو پکڑنے اور ان کی تجارت پر پابندی عائد ہے اور نہ ہی کہیں کوئی مارکیٹ یا دکانیں موجود ہیں جہاں ان کی قانونی خرید و فروخت ہوسکے ذرائع کا کہنا تھا کہ شاہینوں کو پکڑنے اور ان کی تجارت

پر عائد پابندیوں کے باعث شاہین برآمد کنندہ کو جنگلی حیات کے غیر قانونی تاجروں سے غیر قانونی طور پر پکڑے گئے شاہین خریدنا پڑیں گے چنانچہ وفاقی حکومت اور برآمد کنندہ اس غیر قانونی جنگی حیات اسمگلنگ کے قصور وار ہوں گے. جنگی حیات سے متعلق مقامی قوانین

کے ساتھ ساتھ ان کے تحفظ کے بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کرنے کے علاوہ حکومت یورپی یونین سے ملی ہوا جنرلائزڈ سسٹم آف پریفرنس (جی ایس پی) اسٹیٹس بھی خطرے میں ڈال رہی ہے اس اسٹیٹس سے پاکستان کو یورپی یونین کی پرکشش منڈیوں میں آسان رسائی

کی سہولت میسر ہے. جی ایس پی اسٹیٹس کے حامل ملک کو فطرت کے تحفظ کے بین االقوامی معاہدوں کی پاسداری کرنی ہوتی ہے اور خلاف ورزی کی صورت میں یورپی یونین یہ اسٹیٹس واپس لینے کا اختیار رکھتی ہے جس کے نتیجے میں پاکستان کی یورپی منڈیوں میں برآمدات تک آسان رسائی محدود اور زر مبادلہ کا حصول بری طرح متاثر ہوسکتا ہے دبئی کے حکمران کو شاہینوں کی برآمد کے لیے اجازت نامہ وزارت خارجہ کے ڈپٹی چیف پروٹوکول کے دستخط سے جاری ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…