لاہور (آن لائن) ماہرین نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی عمارت کا ڈیزائن اور پلاننگ کمیشن تیار کرلیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ سے متعلقہ ملتان اور بہاولپور عمارتوں کی تعمیر پر 6 ارب 50 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ،منصوبے میں
جی او آر کی تعمیر بھی شامل ہے ،دونوں شہروں میں بنائے جانے والے سیکرٹریٹ میں آٹھ آٹھ سرکاری محکمہ جات کے دفاتر قائم کئے جائیں گے۔ ڈیزائن اور پلاننگ کمیشن کی منظوری کے لئے ایک سمری صوبائی ترقیاتی بورڈ کو ارسال کردی گئی ہے۔