اتوار‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2026 

مسجد الحرام میں کورونا وبا کے دوران خاص انتظام ہو گیا

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

مکہ مکرمہ( آن لائن  ) دْنیا بھر میں کوروناوبا کی دوسری لہر آ چکی ہے ، جس دوران ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ لہر پہلی لہر سے کہیں زیادہ تباہ کْن ہو سکتی ہے جس کے نتیجے میں لاکھوں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ اگرچہ سعودی عر ب میں کورونا کیسز کی گنتی فی الحال قابو میں ہے، مگرحکام کی جانب سے تیاریاں مکمل ہیں۔ کورونا کے باعث سعودی عرب میں روزانہ متعدد

ہلاکتیں ہو رہی ہیں۔اس حوالے سے احتیاطی تدابیر کے ساتھ نماز جنازہ کی ادائیگی کے لیے مسجد الحرام میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ مسجد الحرام کی انتظامیہ کے مطابق مسجد میں نماز جنازہ کی احتیاطی تدابیر کے ساتھ ادائیگی کے لیے ایک خصوصی مصلیٰ (احاطہ) تیار کیا گیا ہے۔ جہاں پر سینیٹائزنگ آلات نصب کیے گئے ہیں اس کے علاوہ ماسک اور ٹشو پیپرزکی سہولت بھی موجود ہے۔حرمین شریفین انتظامیہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ جہاد العتیبی نے بتایا کہ مسجد میں الحرام میں کورونا ایس او پیز کی روشنی میں نماز جنازہ کے لیے خاص مصلیٰ تیار کیا گیا ہے۔اس احاطے کو جراثیم سے پاک رکھنے کے لیے سینیٹائزنگ آلات اور صفائی کا کام ہر وقت جاری رہے گا۔ ‘مصلیٰ میں نماز پڑھنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازمی ہو گا، انہیں اس احاطے میں داخلے کی اجازت بھی نہیں ہو گی، البتہ احاطے کے اندر بھی ماسک اور سینیٹائزر کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…