ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

میرا الیکشن چوری کرلیا گیا بلاول بھٹو نے احتجاج کا اعلان کردیا

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان کے انتخابات چوری ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ میرا الیکشن چوری کرلیا گیا۔

میں جلد گلگت بلتستان کے عوام کے احتجاج میں ان کے ساتھ شریک ہوں گا۔علاوہ ازیں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہاہے کہ گلگت شہر کے انتخابی حلقوں کے نتائج گنتی مکمل ہونے کے باوجود روکے جانا سوال کھڑے کررہا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ گلگت شہر کے انتخابی حلقوں کے نتائج گنتی مکمل ہونے کے باوجود روکے جانا سوال کھڑے کررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جی بی ایل اے آٹھ میں پی پی امیدوار کی جیت کو ہار میں بدلنے کی کوششیں انتظامیہ کے منہ پر طمانچہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جی بی ایل اے آٹھ میں چند پولنگ اسٹیشنز پر پی پی پی امیدوار محمد علی شاہ کے دوبارہ گنتی کے مطالبے کو تسلیم کیا جائے، غذر جی بی اے 21 میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار کو ہرانے کی کوششیں ناقابل برداشت ہیں، غذر میں پی پی پی امیدوار ایوب شاہ کی برتری کو کم کرنے کے لئے آخری دو پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج روک دئیے گئے۔ انہوں نے کہاکہ جیالے دھاندلی کے

خلاف غذر میں ریٹرننگ افسر کے خلاف ان کے دفتر کے باہر احتجاج کررہے ہیں، اگر غذر میں گنڈئی اور غذبر کے پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج سامنے نہیں آئے تو جیالوں کا دھرنا جاری رہے گا۔دریں اثناپیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن

اور گلگت بلتستان انتظامیہ وفاقی حکومت کے ذاتی ملازم نہ بنے۔ اپنے بیا ن میں انہوں نے کہاکہ پی پی پی امیدوار جمیل احمد کے نتائج کا فوری اجراء کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ گلگت شہر کے انتخابی حلقوں کے گنتی کا عمل مکمل ہونے کے بعد بھی اعلان نہ کرنا بڑا سوالیہ نشان ہے ۔

انہوں نے کہاکہ آر ٹی ایس اور آر اوز والی تاریخ دھرانے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی ووٹ کے تقدس کی حفاظت اور ووٹر کی عزت کرنا جانتی ہے، پی پی پی کے کامیاب امیدواروں کے نتائج تبدیل کرنے کی انتظامی کوششیں شرمناک ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی امیدواروں کے دوبارہ گنتی کے مطالبے تسلیم نہ کرنا انتخابی قوائد کے تحت قانونی جرم ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی پی پی کے جن امیدواروں کو برتری حاصل ہے آخری پولنگ ستیشنزز کے نتائج روک لئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کامیاب پارٹی امیدواران کے نتائج کو تبدیل کیا گیا تو حکمران عوامی احتجاج سے بچ نہیں پائیں گے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…