پشاور (آن لائن) وزیر دفاع پرویز خٹک نے بھی پارٹی کے سینئر رہنما امین علی گنڈا پور کے مریم نواز سے متعلق دئیے گئے بیان کی حمایت کر دی۔ پرویز خٹک نے کہا کہ اپوزیشن کے رویے پر علی امین گنڈا پور کی تقریر کی صورت میں ردعمل
تو سامنے آئے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن والے بھی وزیراعظم کی اہلیہ سے متعلق سوال اٹھاتے ہیں، غصہ تو آتا ہے جب کوئی آپ کے بارے میں سوال اٹھاتا ہے۔اگر میرے بارے میں بھی کوئی بات کرے گا تو جلسے کے دوران دماغ میں وہ چیزیں آئیں گی،جیسا بولو گے ویسا ہی سنو گے۔قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان بھی نے کہا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام خود مریم نواز کو صوبہ بدر کریں گے۔معاون خصوصی نے کہا کہ مریم نواز جلسوں میں ہمارے خلاف زہر اگل رہی ہیں اور اداروں کے خلاف زبان استعمال کر رہی ہیں لیکن ہم اپنے اداروں، قومی وقار اور تشخص کے ساتھ کھڑے ہیں۔