اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )محکمہ موسمیات کے مطابق آج منگل کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات، کشمیر، شمالی بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہےگا۔
اس دوران رات اور صبح کے اوقات میں پنجاب کے میدانی علاقوں میں سموگ چھائے رہنے کا امکا ن ہے ۔ اس دوران رات اور صبح کے اوقات میں پنجاب کے میدانی علاقوں میں سموگ چھائے رہنے کابھی امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ ،سکردو منفی 03، قلات ،گوپس منفی02 ، کوئٹہ ، کالام منفی01اور استورمیں 00 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب ماہرین موسمیات کا ایک بیان سامنے آیا ہےجس میں انہوں نے رواں سال پاکستان میں سردی کے تمام ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان ظاہر کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اس دفعہ موسم سرما کا دورانیہ طویل ہو گا اور برفباری کے ساتھ ساتھ ریکارڈ توڑ بارشیں بھی متوقع ہیں۔ ماہرین کے مطابق پورے ملک میں شدید سردی کے ساتھ ساتھ بارشیں بھی ہوں گی۔ ملک کے شمالی علاقوں میں معمول سے زیادہ برف باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق لا لینا نامی موسمی پیٹرن کے ظاہر ہونے سے موسم سرما میں ریکارڈ سردی ہو گی۔ سمندری درجہ حرارت میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے سامنے آنے والا لالینا ایک موسمی پیٹرن ہے جو ہر چند سالوں بعد نمودار ہوتا ہے اور اس کی وجہ سے موسم سرما میں بارشیں اور برفباری معمول سے زیادہ ہوتی ہیں۔