کرونا وائرس کیسز میں اضافہ ، گھروں سے باہر نکلنے پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا

28  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد(آن لائن) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی) کی جانب سے کورونا وبا کے دوران نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں جن کے تحت گھر سے نکلتے وقت،نجی و سرکاری دفاتر، پبلک مقامات،شاپنگ مالز،خریداری مراکز،عوامی اجتماعات،پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیاہے۔ گزشتہ روز نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی) کی جانب سے

نئی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جس میں کہاگیاہے کہ گھرسے باہر زیادہ رش والی جگہوں،عوامی اجتماعات پر جانے والے ہر شہری پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیاگیاہے۔ہدایات کے مطابق سرکاری و نجی دفاتر میں ماسک پہننا لازمی ہوگا،اسی طرح نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی) نے صوبوں کو بھی ہدایت کر دی ہے کہ وہ ماسک پہننے کے ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں،خاص طورپر بازاروں، رش والی جگہوں، عوامی اجتماعات،شاپنگ مالز،پبلک ٹرانسپورٹ اور ریسٹورنٹس وغیرہ میں جاتے وقت ہر شہری ماسک پہننے کا پابند بنایا جائے۔این سی اوسی کی ہدایت میں بتایا گیاہے کہ پاکستان کے 11بڑے شہروں میں کورونا کا مرض 80فیصد تک بڑھ گیاہے، اس حوالے سے ملک کے گیارہ بڑے شہروں میں 4ہار374مقامات پر سمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیاہے، جس کے دوران 30ہزار610نفوس پر مشتمل آبادی کو لاک ڈاؤن کیا گیاہے، ان گیارہ شہروں میں کوئٹہ، لاہور، راولپنڈی،ملتان، پشاور، اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری،حیدرآباد، میرپور،کراچی،گلگت اور مظفرآباد شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…