اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان کا ایک بیان سوشل میڈیا پر بڑی تیزی کیساتھ وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ قائداعظم 2013میں مسلم لیگ میں شامل ہو ئے۔شاہ فرمان نے مزید کہا کہ قائداعظم نے 2013 میں اس لیے مسلم لیگ جوائن کی
تاکہ وہ مسلم لیگ اور کانگریس کو قریب کریں۔ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کچھ صارفین نے کہا کہ شاہ فرمان کی زبان نہیں پھسلی کیونکہ انہوں نے ایک ہی غلطی دوسری بار بھی دہرائی ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سیاستدانوں کی زبان پھسلتی رہی ہے اور وزیراعظم عمران خان بھی کئی بار غلطی کر چکے ہیں۔گزشتہ سال وزیراعظم نے اقوامِ متحدہ میں خطاب کے دوران کہا تھا کہ القاعدہ اور طالبان کو پاک آرمی اور آئی ایس آئی نے تریت دی۔ بلاول بھٹو کو وزیراعظم نے صاحبہ کہہ دیا تھا۔علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان نے ایک بیان دیا تھا جس میں انہوں نے کہا کہ جاپان اور جرمنی کی سرحدیں آپس میں ملتی ہیں۔