اسلام آباد( آن لائن)پاکستان ریلوے کی 4400.68 ایکڑ اراضی پر غیر قانونی طور پر قبضے کا انکشاف ہوا ہے ،خیبر پختونخواہ میں381.6 ،پنجاب 1937.68 ،سندھ 1510.12 ،بلوچستان میں571.288 ایکڑ زمین قبضہ کیا گیا ہے جبکہ 2سالوں کے دوران 305.659 ایکڑ زمین
کو غیر قانونی قابضیں سے واگزارا کرایا گیا ہے۔۔آن لائن کے پاس دستیاب دستاویزات کے مطابق ملک بھر میں ریلوے کی 4400.68ا یکڑ زمین پر غیر قانونی طورپر قبضے کئے گئے ہیں جس میں سے خیبر پختونخواہ میں 381.6 ایکڑ رقبہ پر قبضہ کیا گیا ہے جبکہ پنجاب میں 1937.68 ایکڑز زمین پر قبضہ کیا گیا ۔سندھ میں 1510.12ایکڑ پر قبضہ کیا گیا ہے ،بلوچستان میں 571.288 ایکڑ زمین پر غیر قانونی قبضہ کیا گیا ہے جبکہ خیبر پختونخوا سے28.232ایکڑ رقبضہ گزشتہ دو سالوں کے دوران قابضین سے واگزار کرایا گیا ہے جس میں 12.481 کمرشل جبکہ0.03 ایکڑ رہائشی اور 15.721 ایکڑ زرعی زمین شامل ہے۔پنجاب میں 238.707 ایکڑ زمین گزشتہ دو سالوں کے دوران غیر قانونی قابضین سے واگزار کرائی گئی ہے ان میں سے 55.108 کمرشل،11.427 ایکڑ رہائشی ،172.172 ایکڑ زرعی زمین شامل ہے۔سندھ میں گزشتہ 2 سالوں کے دوران 37.13 ایکڑ زمین غیر قانونی قابضین سے واگزار کرائی گئی ہے جس میں 7.131کمرشل،15.239 ایکڑ رہائشی اور14.76 ایکڑ زرعی زمین شامل ہے۔بلوچستان میں 1.59 ایکڑ زمین گزشتہ دو سالوں کے دوران غیر قانونی قابضین سے واگزار کرائی گئی ہے جس میں سے 0.71 ایکڑ کمرشل ،0.88 ایکڑ رہائشی زرعی زمین شامل ہے۔