ہوٹل کے کمرے کا دروازہ توڑ کر مریم نواز کی پرائیویسی پر حملہ کراچی واقعہ ، سب کچھ سامنے آگیا ، حیرت انگیز دعویٰ

23  اکتوبر‬‮  2020

لاہور( این این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہوٹل کے کمرے کا دروازہ توڑ کر مریم نواز کی پرائیویسی پر حملہ کیا گیا،کراچی واقعہ پر سب کچھ سامنے آگیا، آئی جی سندھ نے واقعہ کی ساری تصویر کھل کر سامنے رکھ دی،نواز شریف نے

ملکی اداروں کے خلاف کوئی بات نہیں کی، ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کی چھٹیوں پر جانے کی درخواستوں کا واقعہ ماضی میں نہیں ہوا،کچھ تو ہوا ہے جو پولیس افسران نے ایسے ردعمل کا مظاہرہ کیا۔انہوںنے کہا کہ ملک میں گورننس نام کی کوئی چیز نہیں، غربت میں اضافہ اور اشیائے خورونوش کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوا، کیا وجہ ہے چینی کی قیمت بڑھ گئی۔انہوںنے کہاکہ بلوچستان میں سکیورٹی ادارے موجود ہیں، ہمارے دور میں اپوزیشن کو جلسوں کے لئے سکیورٹی فراہم کی جاتی تھی ، بلوچستان میں بھی اپوزیشن جلسوں کے لیے سکیورٹی دی جانی چاہیے۔انہوںنے کہا کہ نواز شریف نے ملکی اداروں کے خلاف کوئی بات نہیں کی، نواز شریف نے ملک کی خاطر جان قربان کرنے والوں کو سلام پیش کیا۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ محمد زبیر کراچی میں ہوتے ہیں اس لیے ملاقات بہت زیادہ نہیں ہوتی، میری پارٹی میں کسی سے بھی نارضی نہیں ،ہم چٹان کی طرح کھڑے ہیں، آنے والا وقت مسلم لیگ (ن)کا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی کو (ن) لیگ میں اختلافات کا خواب دیکھنے سے روک نہیں سکتے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…