مانسہرہ میں اڑھائی ہزار سال پرانا دیودار کا تاریخی  درخت عدم نگہداشت کی وجہ سے خطرات کا شکار

18  اکتوبر‬‮  2020

مانسہرہ(این این آئی) ملکنڈی میں عدم نگہداشت کی وجہ سے ڈھائی ہزار سال پرانا دیودار کا تاریخی درخت خطرات کا شکار ہو گیا ۔تحصیل بالاکوٹ کے علاقے ملکنڈی میں شاہراہ کاغان کے کنارے ڈھائی ہزار سالہ دیودار کے اس درخت کی لمبائی 170 اور چوڑائی 19 فٹ ہے۔محکمہ جنگلات نے

اس تاریخی درخت تک رسائی کے لیے 4 لاکھ 79 ہزار روپے کی مالیت سے سیڑھیاں بنائی گئیں جو ایک سال کے اندر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئیں،اس درخت کو متعدد بار کاٹ کر قیمتی سیڈار آئل نکالنے اور جلانے کی کوشش بھی کی گئی، اس لیے کٹے ہوئے حصے کو سیمنٹ سے بھرنا پڑا تاہم فارسٹ آفیسرز اس کی حفاظت کے حوالے سے پریشان نہیں ۔چیف کنزرویٹر جنگلات اظہر علی خان نے کہا کہ اس کی مانومنٹل پوزیشن دیکھتے ہوئے ہم نے وہاں پر ٹریک بنایا اور اس کا جو حصہ جہاں سے تیل نکال سکتے تھے اس کو بند کرکے سیمنٹڈ کر دیا ہے اور اب یہ پروٹیکٹڈ ہے۔شاہراہ کاغان سے متصل سیڑھیوں کے اطراف میں اخروٹ کے درختوں کے تنوں سے چھلکا اور جڑوں سے اترا دنداسہ اس تاریخی درخت کی حفاظت کی اہمیت مزید بڑھا دیتا ہے۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…