ٹوبہ ٹیک سنگھ (آن لائن) ٹوبہ ٹیک سنگھ شہر اور گر دو نواح کی چھوٹی مارکیٹوں اور دکانوں پر چینی اور آٹا غائب ہوگیا،بڑی دکانوں پر صارفین کو ایک سے دو کلو گرام تک چینی اور آٹا بلیک میں فروخت ہونے لگا،صارفین کی بڑی تعداد نے
شکا یت کی ہے کہ شہر اور گردو نواح کے دیہات کی چھوٹی دکانوں پر کہیں بھی چینی اور آٹا دستیاب نہیں ہے،جبکہ سیاسی اثر ورسوخ رکھنے والے بڑے دکانداروں کے پاس چینی اورآٹے کا سٹاک موجود ہے،جو صارفین کو اپنی مرضی کی قیمت پر چینی اورآٹا فروخت کررہے ہیں،صارفین کے مطابق چینی 105سے 110روپے فی کلو گرام جبکہ آٹے کا تھیلا مقررہ قیمت سے 100سے 200روپے زائد پر مل رہا ہے،صارفین کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹی اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تمام کارکردگی کاغذی فائلوں تک محدود ہوکر رہ گئی،شہری حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور چیف سیکرٹری پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔