اسلام آباد(نیو زڈیسک)ن لیگی رہنما و سابق جنرل (ر)عبد القیوم نے غداری کے مقدمہ درج ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج میں 38سال نوکری کی مجھے کبھی زبانی وارننگ تک نہیں ملی۔ آج غداری کا مقدمہ در ج ہو چکا ہے ۔ ہم کس طرف چل پڑے ہیں یہ فاشزم نہیں تو پھر کیا ہے ۔ اگر سابق وزیراعظم نواز شریف کی تقریر سننے والے غدار ہیں تو پھراس طرح تو وزیراعظم پر بھی غداری کا
مقدمہ درج ہونا چاہے ۔ انہوں نے کہا اگر نواز شریف نے یہ کہا کہ آئین کے ساتھ چلنا چاہیے تو اس میں آخر کار کیا مضائقہ ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ میں آپ کو بتاتا ہوں کہ چکوال میں ایک کیس تھا جس کے بارے میں میں نے ڈی پی او کو متعدد بار کہا لیکن مقدمہ درج نہیں ہوا، میں حیران زیادہ اس بات پر ہوا ہوں کہآزاد کشمیر کے وزیراعظم کو بھی غداروں کی لسٹ میں شامل کرلیا گیا ہے۔