جمعہ‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2026 

عمران خان یا حکومت کا درج مقدمے سے کوئی لینا دینا نہیںغداری کے سرٹیفکٹ نہیں بانٹ رہے، ایف آر کے پیچھے کون ہو سکتا ہے؟حکومت کا نواز شریف سمیت رہنمائوں کیخلاف غداری مقدمے سے لاتعلقی کا اظہار

datetime 6  اکتوبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم محمد نوازشریف سمیت اپوزیشن رہنمائوں کے خلاف غداری کے مقدمے سے لاتعلقی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان یا حکومت کا درج مقدمے سے کوئی لینا دینا نہیں ،غداری کے سرٹیفکٹ نہیں بانٹ رہے،ہوسکتا ہے یف آئی آر ان کے اپنوں نے کی ہوئی ہو، حکومت مقدمہ درج کرنے والے کا پتہ لگائیگی،دشمن کی زبان بولیں گے

تو کہنے کی ضرورت نہیں آپ محب وطن نہیں، جزائر پر تعمیرات کے حوالے سے سندھ حکومت کے اعتراضات مسترد کرتے ہیں ،وزیراعظم عمران خان کو دبائو میں لانا مشکل ہے، کرونا سے کامیابی سے نکل رہے ہیں ، خطرہ ابھی بھی برقرار ہے ۔ منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہاکہ کابینہ اجلاس میں معاشی اشاریوں کا جائزہ لیا گیا ،کابینہ کو بتایا گیا کہ معاشی اچھے اور مثبت ہیں،مہنگائی کے علاوہ معاشی اشاریے مثبت جانب جا رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ گندم اور چینی کے زخائر پر بات ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ کابینہ کو بتایا گیا کہ گندم اور چینی کے زخائر طلب کے مطابق ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کے پی کے میں بارشوں کی وجہ سے فصلوں کو نقصان پہنچا جس وجہ سے درآمد کی ضرورت پڑی۔ انہوںنے کہاکہ کابینہ کو بتایا کہ بدقسمتی سے کپاس کی پیداوار کے اہداف حاصل نہیں کر سکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ کابینہ کو پی آئی اے کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ،پی آئی اے کے ریونیو میں 7.8 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کابینہ اجلاس میں سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی ،وزراء نے سیاسی صورتحال پر وزیراعظم سے رہنمائی لی۔ انہوںنے کہاکہ ہم کرونا سے کامیابی سے نکل رہے ہیں تاہم خطرہ ابھی برقرار ہے،پاکستان الحمداللہ بہت بہتر پوزیشن میں ہے۔ انہوںنے کہاکہ زبیر عمر کو نوازشریف اور مریم نواز کا

تاحیات ترجمان مقرر کردیا گیا ہے جس پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ محمد زبیر نے کہا جب تک حکومت نہیں گر جاتی ترجمان ہوں۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کی بھرپور کوشش ہے کہ پاکستان کو فیٹف کی بلیک لسٹ میں لے جائے،اپوزیشن نے فیٹف پر قانون سازی میں رکاوٹوں کے ذریعے بھارت کا ساتھ دیا،جس شخص کی جائیدادیں باہر ہوں کرپشن مانی گئی ہو ایسے لوگوں کو ساتھ ملانا

دشمنوں کیلئے آسان ہوتا ہے ،ان کا بیانیہ بھارت کا بیانیہ ہے ،دشمن کبھی پاکستان کو مستحکم نہیں دیکھنا چاہتا ،ملک دشمن چاہتے ہیں پاکستان کا عراق اور لیبیا جیسا حال ہو۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کو دبائو میں لانا مشکل ہے ،عمران خان کا جو کچھ بھی ہے اس ملک میں ہے ،دبائو عمران خان کو مزید مضبوط کرتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے ہر سطح ہر ثابت کیا ہے کہ

وہ محب وطن ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن رہنمائوں کے خلاف ایف آئی آر کس نے درج کرائی یہ پنجاب حکومت دیکھے گی، ہم نے کوئی غداری سرٹیفکیٹ نہیں دئیے۔انہوںنے کہاکہ کوئی وزیراعظم دس ہزار بار ہی کیوں نہ بنا ہو قوانین کی خلاف ورزی کی ہے تو غلط ہے،نوازشریف سے پوچھا جائے تو کہتے ہیں کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے،اگر عمران خان بھی کچھ کریں تو انہیں قوانین کے

تحت آتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ جزائر پر تعمیرات کے حوالے سے سندھ حکومت کے اعتراضات مسترد کرتے ہیں،بلاول بھٹو کے بیان سے کیا ثابت ہوتا ہے ہم تو مواقع پیدا کررہے ہیں ،آپ کی زمین پر ہم گھر بنا کر دے رہے ہیں تو اس کی تکلیف کیوں ،سندھ حکومت کو وفاقی حکومت کا مشکور ہونا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…