اسلام آباد(این این آئی)وفاقی دارالحکومت کے میئر شیخ انصر عزیز اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کی حکومت کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی ادارے کے معاملات واختیارات میں بے جامداخلت کو بنیاد بناتے ہوئے میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے احتجاجا اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔اس سے قبل پی ٹی آئی کی جانب سے
میئر اسلام آباد کے خلاف دوبار ریفرنس دائر کرکے انہیں عہدے سے ہٹایا گیا، دونوں بار میئر شیخ انصر کوعدالت نے عہدے پر بحال کیا۔میئر کے خلاف نیب میں کرپشن کیسسز بھی چلے جن میں میئر بے گناہ ثابت ہوئے ، تاہم اب وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ ان کے عہدے کی مدت میں ابھی 4 ماہ باقی تھے۔ شیخ انصر عزیز نے استعفیٰ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کروادیا ہے۔