منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

شہباز گل کو امریکہ کی یونیورسٹی سے کیوں نکالا گیا؟غیر ملکی ایجنٹ قرار دیتے ہوئے بڑا چیلنج دے دیا گیا

datetime 4  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کے پولیٹکل سیکرٹری ذیشان ملک نے کہا ہے کہ شہباز گل کو اس کے کردار کی وجہ سے امریکہ کی یونیورسٹی سے نکالا گیا،شہباز گل کی کہانی فیصل آباد کا بچہ بچہ جانتا ہے اور اگر شہباز گل اپنی حرکتوں سے باز نہ

آیا تو وہ کہانی ساری قوم کو سنائی جائے گی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شہباز گل کو عمران نیازی کی جانب سے رکھا ہی اس لئے گیا ہے کیوں کہ وہ کردار اور روایات سے عاری انسان ہے۔عمران نیازی شیشے کے گھر میں بیٹھے ہے ان کے لئے عافیت اسی میں ہے کہ وہ پتھر نہ اچھالیں۔اگر عمران نیازی کی اصلیت ہمیں بتانی پڑی تو پوری قوم شرمندہ ہوگی کہ کیسا آدمی وزیر اعظم ہاؤس بیٹھا ہے۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا اللہ تارڑ نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کو مناظرے کا چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز گل مکمل طور پر اپنا ذہنی توازن کھو چکے ہیں۔اپنے بیان میں عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ شہباز گل کا تعلق ایک جرائم پیشہ خاندان سے ہے،ان کے والد غیرت کے نام پر ایک قتل کر چکے ہیں،مریم نواز شریف پر الزامات لگانے والے غیر ملکی ایجنٹ اپنے گریبان میں جھانکیں،عمران نیازی کی کابینہ غیر ملکیوں سے بھری پڑی ہے جو پاکستان کے مفاد کے خلاف کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز گل کو مناظرے کا چیلنج کرتا ہوں جو الزامات لگائے گئے ہیں آمنے سامنے بیٹھ کر اپنی مرضی کے چینل پر مناظرہ کر لیں،بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنے والی سیاسی جماعت کا عنقریب خاتمہ ہونے والا ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…