اتوار‬‮ ، 15 دسمبر‬‮ 2024 

کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز ،ملک کا وہ بڑا حصہ جہاں لاک ڈائون نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ‎‎

datetime 4  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )کورونا کیسز بڑھنے کے باعث آزاد کشمیر میں دوبارہ سے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔لاک ڈاؤن کا فیصلہ وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا۔وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی زیر صدارت آزاد کشمیر میں کرونا کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے حوالہ سے اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں پرنسپل سیکرٹری، سپیشل سیکرٹری داخلہ، سپیشل سیکرٹری صحت، تینوں ڈویثرنز کے کمشنرز، ڈی آئی جی صاحبان نے شرکت کی۔ اجلاس میں آزاد کشمیر بھر میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آزادکشمیر بھر میں دوبارہ لاک ڈاون نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا اس سلسلہ میں وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے اعلیٰ آفیسران و انتظامیہ کو دو دن میں مکمل حکمت عملی اور بندش کو موثر بنانے کی تجاویزتیار کرنے کی ہدایت کر دی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گھر سے باہر اور دفاتر میں ماسک کی مکمل پابندی ہوگی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا جائیگا۔ آزادکشمیر میں مذہبی اجتماعات سیاسی و سماجی تقریبات بھی محدود کی جائیں گی۔بازار غیر ضروری دفاتر تعلیمی اداروں پر بھی مکمل و جزوی بندش کی تجاویز طے کی جائیں گی۔ اجلاس میں محکمہ صحت کی جانب سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ آزادکشمیر میں پازیٹیو کیسز کی شرح 8.3فیصد ہے جو پاکستان بھر میں سب سے زیادہ ہے۔آزادکشمیر میں اب تک 48396افرادکے کرونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور2816افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے۔ جن میں سے2408افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ332مریض زیر علاج ہیں اور 76مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے 26کا تعلق مظفرآباد

،1کا نیلم،17کاپونچھ،08کا باغ، 4کاتعلق سدھنوتی، 6کاتعلق میرپور،07کابھمبر،6کا کوٹلی اور 1کا حویلی سے ہے۔محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں صحت یاب ہونے والے2408افرادمیں سے مظفرآباد سے753،جہلم ویلی53،نیلم 44،پونچھ سے338،باغ سے150،حویلی22، سدھنوتی68،میرپور463،بھمبرسے265جبکہ کوٹلی سے252

مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔کرونا کے332 مریضوں میں سے312مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ20مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے آئسولیشن ہسپتال مظفرآباد میں 10، سی ایم ایچ راولاکوٹ میں 7،ڈی ایچ کیو میرپور میں 3 میں مریض زیر علاج ہیں۔44390 افراد میں کرونا وائرس کی

موجودگی نہیں پائی گئی۔وزیر اعظم آزادکشمیر نے پولیس اور انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ دنیا کی بڑی بڑی معیشیتیں کورونا کا مقابلہ نہیں کر سکیں ہمارے وسائل محدود ہیں اس سے پہلے کہ حالات بے قابو ہو جائیں ہمیں سخت اقدامات اٹھانے ہونگے۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے انٹری پوائنٹس پر چیکنگ ٹرانسپورٹ و تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے۔

بازار غیر ضروری دفاتر تعلیمی اداروں پر بھی مکمل و جزوی بندش کی تجاویز طے کی جائیں۔ راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ ذرا سی بھی بے احتیاطی انتہائی مہلک ثابت ہوسکتی ہے آزادکشمیر کے تمام طبقات کی مشکلات کا احساس ہے مگر دو ہفتوں کے لیے اگر مزید سختی صحت مند کل کے لیے برداشت کرنی پڑے تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں آزادکشمیر کے تمام شہریوں سے اپیل کرتا ہوں

خدارا کرونا کو آسان نا لیں احتیاطی تدابیر اختیار کریں ماسک بہر صورت پہنیں ماسک نا پہننے پر جرمانہ کیا جائیگا بازاروں پبلک ٹرانسپورٹ دفاتر میں ماسک کی پابندی کو ہرصورت لازمی قرار دیا جائیگا اور اس کی خلاف ورزی دوکان کی بندش گاڑی کی ضبطگی اور متعلقہ افسر کے خلاف کاروائی کی جائیگی ہم سب نے ملکر کورونا سے نمٹنا ہے مکمل یا

جزوی بندش کوئی شوق سے نہیں کی جاتی عوام کی زندگیوں سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے چیف سیکرٹری آئی جی سمیت اعلی حکام کو ہدایت کی کہ جلد از جلد تجاویز مرتب کریں اور تمام متعلقہ اداروں اور محکمہ جات سے بھی مشاورت یقینی بنائی جائے۔

موضوعات:



کالم



فری کوچنگ سنٹر


وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…