جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

کرونا وائرس کے اثرات سعودی عرب سے پاکستانیوں سمیت 2لاکھ 84ہزار غیر ملکی نوکریوں سے فارغ

datetime 4  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(اے پی پی)سعودی عرب میں سال رواں کی دوسری سہ ماہی کے دوران ملازمت سے فارغ ہونے والے سعودیوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 16 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ دو لاکھ 84 ہزار سے زیادہ غیر ملکیوں کو ملازمتیں چھوڑنا پڑی ہیں۔

سعودی عرب میں محکمہ شماریات نے نئی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سال رواں 2020 کی دوسری سہ ماہی کے دوران 53 ہزار سے زیادہ سعودیوں نے استعفے دیئے۔ استعفے کورونا وبا کے موقع پر دیئے گئے جبکہ اسی مدت کے دوران 36 ہزار سے زیادہ سعودیوں کی ملازمت کے معاہدے ختم ہوئے۔ محکمہ شماریات نے رپورٹ میں بتایا کہ 11 ہزار سے زیادہ سعودیوں جن میں مرد اور خواتین دونوں شامل ہیں کی ملازمت کے معاہدے قانون محنت کی دفعہ 80 کے تحت منسوخ کیے گئے۔ سال رواں کی دوسری سہ ماہی کے دوران ملازمت سے فارغ ہونے والے سعودیوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ سولہ ہزارسے تجاوز کر گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سال رواں کی دوسری سہ ماہی کے دوران 2 لاکھ 84 ہزار سے زیادہ غیرملکیوں نے ملازمتیں چھوڑی ہیں، ان میں سے 60 ہزار ایسے ہیں جنہوں نے استعفے دیئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…