اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)علی نواز اعوان کی جانب سےیوٹرن کا افتتاح کیے جانے کی تصاویر
سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق علی نواز اعوان نے بارہ کہو کے علاقے سترہ میل میںیو ٹرن کا افتتاح 13 ستمبر کو کیا تھا تاہم اب اس کی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین مختلف تبصرے کررہے ہیں اور یہ تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔