بورے والا (مانیٹرنگ ڈیسک) بورے والا میں نجی سکول کے گارڈ پر اسسٹنٹ کمشنر نے تشدد کیا، رانا اورنگزیب نے الٹا چوکیدار پر ہی مقدمہ درج کرا دیا ۔دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لے لیا اور اے سی کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔بورے والا کے
اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب نے سکول کے گارڈ کو زد و کوب کا نشانہ بنا ڈالا، اس کے بعد اس پر ایف آئی آر بھی کٹوا دی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق سکول کے گارڈ نے اسسٹنٹ کمشنر کو سکول میں داخل ہونے سے قبل کورونا سکیننگکرانے کے علاوہ اپنا تعارف کرانے بارے بھی سوالات کئے جس کے جواب میں اسسٹنٹ کمشنر نے سکیورٹی گارڈ کو مارنا شروع کر دیا، اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب اسے مارتے ہوئے یہ پوچھتے رہے کہ تمہاری جرات کیسے ہوئی کہ تم نے مجھے چیک کیا، تمہاری نسلیں یاد رکھیں گی کہ تم نے کیا کر دیا ہے، اسسٹنٹ کمشنر نے نجی سکول کے گارڈ کو گھسیٹتے ہوئے متعلقہ تھانے لے گئے اور جا کر بند کر دیا اور اس پر ایف آئی آر بھی درج کروا دی۔ گارڈ نے اس موقع پر معافی بھی مانگی لیکن اسے معاف کرنے سے انکار کر دیا گیا، ایف آئی آر کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر بورے والا رانااورنگزیب کی جانب سے لکھا گیا کہ وہ ڈپٹی کمشنر وہاڑی کی ہدایت پر کورونا ایس او پیز چیک کرنے کے لیے بورے والا کے نجی سکول دی ایجوکیٹر گیا جہاں پر کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے گارڈ نے انہیں سکول داخل ہونے سے روکا اور انتہائی بدتمیزی سے پیش آیا۔ سکول کے گارڈ کے خلاف زیر دفعہ 186 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔تاہم بورے والا میں نجی سکول کے گارڈ پر اسسٹنٹ کمشنر نے تشدد کیا، رانا اورنگزیب نے الٹا چوکیدار پر ہی مقدمہ درج کرا دیا ۔دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لے لیا اور اے سی کو عہدے سے ہٹا دیا ہے