کرونا کیسز میں تشویشناک اضافہ، لاک ڈائون کافیصلہ

30  ستمبر‬‮  2020

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) کورونا کیسز میں اضافے کے باعث کراچی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے ضلع غربی کی ایک ہی یوسی سے 22 افراد میں کورونا کی تصدیق کے بعد

شہر کے مختلف اضلاع میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق منگھوپیر یوسی 8 اور گڈاپ میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق منگھوپیر یوسی 8 میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع ہوگا، علاقے میں داخلے اور باہر آتے ہوئے ماسک لازمی پہنا جائے، اس علاقے میں ٹرانسپورٹ، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور اجتماع پر بھی پابندی ہوگی۔مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی، صرف راشن کی دکان اور میڈیکل اسٹور کھولنے کی جازت ہوگی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہوم ڈلیوریز پر بھی پابندی ہوگی، گھر سے صرف ایک شخص کو ضروری اشیا خریدنے کے لیے باہر آنے کی اجازت ہوگی۔دوسری جانب کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شادی ہالز، ہوٹلوں کو بند کردیں گے، ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے ضلع میں ہوٹل، شادی ہالز چیک کریں، پارکس میں بھی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، ماسک کے بغیر کسی کو پارک میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…