اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی معروف اداکار عرفان خان کودنیا سے رخصت ہوئے5 ماہ گزر گئے۔ تفصیلات کے مطابق ہالی و وڈ اور بالی ووڈ کو 100 سے زائد فلمیں دینے والے عرفان خان کی قبر کی تصویر سوشل میڈیا پر ان کے بیٹے نے شیئر کی ۔
ان کے صاحبزادے نے والد کو یاد کرتے سوشل میڈیاپر قبر کی تصویر سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ڈالی ،جس دیکھ کر صارفین نے لواحقین کیساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور قبر کی شکستہ حالت دیکھ کر افسردہ ہو گئے ۔ بھارتی اداکار عرفان خان 54سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوئے ۔اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے وہ دنیا بھر میں مشہور تھے ، انہوں نے ہالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کا لواہا منوایا ۔ انہوں کی اداکاری کے جوہر کی وجہ سے پاکستان میں بھی ان کی فین فالونگ کروڑوں میں تھی ۔ بیٹے نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھاطویل تحریر لکھی جس میں انہوں نے اپنے والد کے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوے کہا کہ ان کے والد کو ہمیشہ قدرتی ماحول میں گھاس، پودوں اور درختوں کے پیچ رہنا پسند تھا لیکن یہاں پلاسٹک اور گھاس پھونس ہٹا دیا جاتا ہے۔صارفین قبر کی حالت دیکھ کر انتہائی افسردہ ہوئے اور انہوں نے لواحقین کیساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ۔