اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لداخ کی وادی گلوان میں چین نے بھارت کی انٹیلی جنس کمزوری کا فائدہ اٹھایا۔ روزنامہ جنگ میں شائع خبر کے مطابق چین نے بھارتی سرحدوں کے قریب فوجی مشقیں شروع کیں اور بعدازاں فوج لداخ میں بھیج دی۔ بھارت کو اس موقع پر چینی افواج کی کڑی نگرانی کی ضرورت تھی۔ جس میں بھارت ناکام رہا۔ بھارتی ایجنسیوں نے
فروری اور مارچ میں لداخ میں مشکوکنقل و حرکت کی رپورٹکی تھی۔مگر وہ رپورٹ ایمرجنسی نوعیت کی نہیں تھیں۔ جس سے چینی افواج نے فائدہ اٹھا کر بھارت کی سرحدی پٹرول پوسٹس کاٹ دیں اور پہاڑی علاقوں کو جوڑنے والی اہم شاہراہوں کو بلاک کردیا۔ یہاں تک کہ جب تک بھارتی افواج کو درست انٹیلی جنس معلومات ملتی، چینی افواج اپنا کام دکھا چکی تھیں۔