پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

پاکستان میں ہزاروں سال پرانا دنیا کا دوسرا قدیم ترین درخت

datetime 23  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے شہر سرگودھا کے علاقے مڈھ رانجھا کے قریب برگد کا تاریخی درخت پاکستان کا سب سے بڑا اور دنیاکا دوسرا قدیم درخت ہے ، نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کی ماطقب اس کی تاریخ ہزاروں سال پر محیط ہے۔دریائے چناب کے کنارے پر کھڑے اس کرشماتی درخت پر جہاں انواع و اقسام کے پرندوں نے گھونسلے بنا رکھے ہیں ۔

وہیں تواہم پرست لوگ اپنی منتیں مرادیں پوری کرنے کے لیے بھی اس درخت پر مختلف نوعیت کے فقرے تحریر کر دیتے ہیں۔برگد کے اس درخت کے چر چے صرف پاکستان تک محدود نہیں ہیں بلکہ بہت سے ایشیائی اور مغربی ممالک کے لو گ اس کی شہرت سن کر اسے دیکھنے کے لیے کھنچے چلے آتے ہیں۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ برگد کا یہ درخت پاکستان کا قیمتی ورثہ ہے، دیگر ممالک کے لوگ تو اس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ہمیں بھی اس کے تحفظ کویقینی بنانا چاہیے۔کہتے ہیں کہ دنیا کا سب سے بڑا برگد کا درخت سری لنکا میں ہے اور اس کے بعد مڈھ رانجھا کا برگد کا یہ درخت دوسرے نمبر پر آتا ہے جب کہ انڈیا کا درخت تیسرے نمبر پر ہے۔علاقہ مکینوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر ہم نے اپنے برگد کے اس درخت پر توجہ نہ دی تو بھارت کا درخت تیسر ے کی بجائے دوسرے نمبر پر آسکتا ہے۔کئی صدیاں پانے والے اس تاریخی درخت کی نہ صر ف حفاظت کرنے کی ضرورت ہے بلکہ اس جیسے مزید درخت بھی لگانے کی ضرورت ہے، اس درخت کے پودے نرسریوں میں عام دستیاب بھی ہیں۔آج کل شجر کاری مہم جاری ہے ، شہریوں کو اس کے پودے بھی لگانے چاہئیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…