اسلام آباد (این این آئی)ایف بی آر نے 4.36 ارب روپے کی ٹیکس چوری پکڑ لی۔ جمعرات کو اعلامیہ کے مطابق ڈائریکٹر انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن آئی آر لاہور کا مینوفیکچرنگ یونٹ پر چھاپہ مارا، رجسٹرڈ یونٹ نے ٹیکس فراڈ کرکے اپنی اصل پیداوار اور فروخت کو چھپایا اور سیلز ٹیکس چوری کیا،مینوفیکچرنگ یونٹ پر سیلز ٹیکس
چوری کے علاؤہ 2.45 ارب روپے کا ڈیفالٹ سرچارج اور 4.36 ارب روپے کا جرمانہ بھی واجب الادا ہے، واجب الادا سیلز ٹیکس کی ریکوری کے لئے کیس فیلڈ دفتر کو بھجوا دیا گیا ہے، ڈایریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن نے ٹیکس چوری اور ٹیکس فراڈ کی روک تھام اور ریکوری کیلئے آپریشنز تیز کر دیئے ہیں۔