پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

جماعت اسلامی ایف اے ٹی ایف کے قوانین کی منظوری کے گناہ میں شریک نہیں، سراج الحق کا بیان سب کی توجہ کا مرکز بن گیا

datetime 19  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ایف اے ٹی ایف کے قوانین کی منظوری کے گناہ میں شریک نہیں، مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی نے ایف اے ٹی ایف سے متعلق بلوں کی منظوری میں بہت اچھے سہولت کار کا کردار ادا کیا، عوام نے جنہیں اپنے لیے قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ میں بھیجا وہ بین الاقوامی اداروں کی نوکری اور غلامی کررہے ہیں۔

یہاں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پارلیمانی رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سینیٹ میں ہونے والی قانون سازی میں مسلم لیگ (ن )اور پیپلزپارٹی کے کردار پر اعتراضات اٹھا دئیے ۔ انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف کے دبائو پر ایف اے ٹی ایف سے متعلق بل جلدبازی میں منظور کئے گئے، مسلم لیگ (ن )اور پیپلزپارٹی نے ایف اے ٹی ایف سے متعلق بلوں کی منظوری میں بہت اچھے سہولت کار کا کردار ادا کیا ۔سراج الحق نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن )کے رویہ پر اظہار افسوس کیااورکہاکہ بین الاقوامی دبائو کے باعث سب آنکھیں بند کرکے حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں کا حکومت کا ساتھ دینا قابل افسوس ہے۔انہوںنے کہاکہ عوام نے جنہیں قانون سازی کے لیے منتخب کیا ہے وہ بین الاقوامی اداروں کی نوکری اور غلامی کررہے ہیں ۔امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ جن ٹرسٹ کے ہسپتال، سکول اور معذوروں کے ادارے قائم ہیں ان سے چھان بین نہیں ہونی چاہئے، ان فلاحی اداروں کو بین الاقوامی ایجنسیوں اور اداروں کے حوالے نہ کیا جائے ۔سراج الحق نے کہاکہ حکومت اور ان کے سہولت کار نہ تو عوام کو جوابدہ ہیں اور نہ خود کو اللہ کے سامنے ذمہ دار سمجھتے ہیں وہ خود کو بین الاقوامی اداروں کے سامنے جوابدہ سمجھتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…