اسلام آباد (آن لائن)ایف بی آر نے کسٹمز حکام کی جانب سے غیر ملکی سفیر کو دئیے جانے والے نوٹس پر معذرت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایف بی آر کے نوٹس میں آیا ہے کہ کسٹمز کولیکٹر (ایڈجیوڈیکیشن) اسلام آباد نے کسٹمز ایکٹ 1969 کی خلاف ورزی پر ایک غیر ملکی سفیر کو شو کاز نوٹس جاری
کیا ہے جو کہ ویانا کنونشن کے تحت کسی بھی غیر ملکی سفارتکار کو دی گئی مراعات کے منافی ہے۔لہذا ایف بی آر کے احکامات کے تحت اسلام آباد کسٹمز دفتر شو کاز نوٹس اور ضبطگی رپورٹ میں ترمیم کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں غیر ملکی سفیر کو پہنچنے والی کسی بھی قسم کی تکلیف پر ایف بی آر معذرت خواہ ہے۔