بدھ‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان کے بڑے شہر کے 70فیصد علاقوں میں کرونا کی موجودگی کا انکشاف، سیوریج کے نمونوں میں وائرس نکل آیا ‎

datetime 17  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)یونیورسٹی آف وٹرنری اینڈاینیمل سائنسز نے پنجاب کے دارلحکومت لاہور کے 70فیصد تک سیوریج میں کوروناوائرس کی موجودگی کا انکشاف کیا ہے ، ڈاکٹرطاہریعقوب کا کہنا تھا کہ شہر کے تمام ڈسپوزل پمپس سے سیمپل لئے گئے تھے۔تفصیلات کے مطابق

یونیورسٹی آف وٹرنری اینڈاینیمل سائنسز کے اسٹول ٹیسٹنگ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ڈسپوزل پمپس کے سیمپلز میں70سے 80 فیصد کورونا وائرس پایا گیا۔نجی ٹی وی کی  رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرطاہریعقوب کا کہنا تھا کہ شہر کے تمام ڈسپوزل پمپس سے سیمپل لئے گئے تھے، لاہور میں بہت سی جگہوں پر کورونا ہاٹ اسپاٹ موجود ہیں۔یاد رہے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور واسا (واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی) مل کر سیوریج کے نمونوں سے کرونا وائرس کا پتہ چلانے کا فیصلہ کیا تھا اور کہا تھا کہ سیوریج ٹیسٹ کے ذریعے پتہ چلے گا کہ کس محلے میں کتنا وائرس پھیلا۔لاہور کے 30 علاقوں سے سیوریج کے نمونے لے کر آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کیا جائے گا، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ اسمارٹ سیمپلنگ کے ذریعے آبادی کے لحاظ سے کم ٹیسٹ کیے گئے، اسمارٹ لاک ڈاون میں لوگوں کو علاقے بند کرنے پر تحفظات ہیں۔پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی واسا سے مل کر سائنٹفک اسٹڈی کرنے جا رہی ہے، پنجاب حکومت کو بھی سائنٹفک اسٹڈی سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…