منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

آصف زرداری کیخلاف جعلی اکاؤنٹس کیس میں مرکزی گواہ انتقال کرگئے

datetime 17  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)سابق صدر آصف زرداری کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے مرکزی گواہ اومنی گروپ کے اکاؤنٹنٹ اسلم مسعود انتقال کرگئے۔نیب ذرائع کے مطابق اسلم مسعود راولپنڈی کے ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں ان کا انتقال ہوا۔نیب ذرائع نے بتایا کہ اسلم مسعود اومنی گروپ اور آصف زرداری کے خلاف وعدہ معاف گواہ تھے اور انہیں سعودی عرب سے پاکستان منتقل کیا گیا تھا۔دوسری جانب سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے اسلم مسعود کی وفات کی رپورٹ

احتساب عدالت میں جمع کرادی ہے جس کے مطابق قیدی اسلم مسعود کو 20 فروری 2019 کو اسپتال داخل کرایا گیا تھا اور اسی روز قیدی کو ہنگامی بنیادوں اسپتال ریفرکردیا گیا تھا۔سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے کہا کہ بدقسمتی سے قیدی اسپتال میں حرکت قلب بند ہونے سے وفات پاگیا لہٰذا عدالت قیدی کے پوسٹ مارٹم کے اجازت دے۔خیال رہے کہ فروری 2019 میں اومنی گروپ کے سابق عہدے دار اسلم مسعود کو سعودی عرب سے انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرکے پاکستان لایا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…