کینبرا (این این آئی )نیوزی لینڈ میں کورونا کی وجہ سے عام انتخابات4 ہفتوں کیلئے ملتوی کردیے گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے کہاکہ نیوزی لینڈ میں عام انتخابات اب 17 اکتوبر کو ہوں گے۔آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریا میں عالمی وبا کورونا وائرس سے پہلی
مرتبہ یومیہ 25 اموات رپورٹ ہوئیں۔امریکا میں کورونا سے اموات ایک لاکھ70 ہزار سے بڑھ گئیں۔ اس کے علاوہ بولیویا میں کورونا وائرس کے کیس 1 لاکھ سے بڑھ گئے ۔جاپان کے وزیراعظم طبی معائنے کے لیے اسپتال میں داخل ہیں، تاہم جاپانی وزیر اعظم کے اسپتال سے گھر جانے کا امکان ہے۔