پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

‘یہ پورے مشرق وسطیٰ کیلئے پیغام ہے’، اسپیکر اسرائیلی پارلیمنٹ کی قطر پر حملےکے بعد دھمکی

datetime 9  ستمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسرائیلی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اسرائیلی فضائی حملے کا حوالہ دیتے ہوئے مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کو بھی سخت پیغام دیا ہے۔کنیسٹ کے اسپیکر نے دوحہ میں حماس کی قیادت کے زیر استعمال عمارت پر ہونے والے فضائی حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی اور تحریر کیا کہ ’’یہ پورے مشرق وسطیٰ کے لیے ایک واضح پیغام ہے۔

‘‘واضح رہے کہ اسرائیل نے آج دوحہ میں اس وقت فضائی کارروائی کی جب حماس کی اعلیٰ قیادت غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر مشاورت کر رہی تھی۔اسرائیلی وزیر اعظم اور فوج دونوں نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کارروائی کا ہدف حماس کی سینئر قیادت تھی۔ تاہم حماس کے سیاسی دفتر کے رکن سہیل الہندی کے مطابق قیادت اس حملے میں محفوظ رہی۔الہندی نے الجزیرہ کو بتایا کہ حملے میں حماس رہنما خلیل الحیہ کے بیٹے ھمام الحیہ اور ان کے دفتر کے انچارج جہاد لبد جاں بحق ہوئے، جبکہ تین محافظوں سے رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…