جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

نشو بیگم نے صاحبہ اور ریمبو کی محبت اور شادی سے متعلق رازوں سے پردہ اٹھادیا

datetime 9  ستمبر‬‮  2025 |

لاہور (این این آئی)نشو بیگم پوڈ کاسٹ میں صاحبہ اور ریمبو کی محبت اور شادی سے متعلق رازوں سے پردہ اٹھادیا۔فلموں کی دنیا کی سب سے مقبول جوڑی صاحبہ اور ریمبو کی پریم کہانی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں جب کہ صاحبہ کی والدہ معروف اداکارہ نشو بیگم نے اِس شادی کی شدید مخالفت کی تھی۔تاہم اب پہلی بار پاکستانی فلم انڈسٹری کی لیجنڈری اداکارہ نشو بیگم نے ایک پوڈ کاسٹ میں اپنی بیٹی صاحبہ اور داماد رمبو کے بارے میں ایسے راز کھول دیے جو سننے والوں کو حیران کرگئے۔

اداکارہ نشو نے بتایا کہ صاحبہ شروع سے ہی اداکارہ بننے کی جنون کی حد تک شوقین تھیں اور کہتی تھیں اگر شوبز میں کام کرنے کی اجازت نہ دی تو میں خودکشی کرلوں گی۔لیجنڈری اداکارہ نشو نے بتایا کہ جب صاحبہ نے فلمی دنیا میں قدم جمالیے اور اسے خوب کام بھی ملنے لگا تو اس کی ملاقات ریمبو سے ہوئی اور پھر اچانک اس کا فلمی جنون اور سب کچھ بدل گیا۔اداکارہ نشو نے بتایا کہ صاحبہ نے فلموں کے درمیان ہی کام چھوڑنا شروع کر دیا تھا کیونکہ اسے بس ریمبو سے شادی کا جنون سوار ہو گیا تھا اور یہ میرے لیے حیران کن تھا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ میں صاحبہ کی شادی کے خلاف نہیں تھیں بلکہ فکر مند تھیں کیونکہ سرمایہ کاروں کا کروڑوں روپے دا ئوپر لگا ہوا تھا۔

ادکارہ نشو نے بتایا کہ میں نے صاحبہ کو سمجھایا تھا کہ یہ فیلڈ ذمہ داری مانگتی ہے۔ پروڈیوسر اور سرمایہ کار نقصان برداشت نہیں کرتے، وہ تو بندوقیں اٹھا کر گھر آ سکتے ہیں۔نشو نے مزید کہا کہ میں اسی وجہ سے صاحبہ کے فلم انڈسٹری میں آنے کی مخالفت کی تھی کیوں کہ جب آپ ایک بار یہاں آجاتے ہیں تو اپنی مرضی سے نہیں جاتے۔ آپ کے نامکمل پراجیکٹس آپ کے پاوں کی زنجیر ہوتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…