اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مرحوم جنید جمشید کی تیسری اہلیہ رضیہ مظفر جائیداد میں حصہ حاصل کرنے کیلئے عدالت پہنچ گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق جنید جمشیدکی پہلی بیوی کی جائیداد میں حصہ دینے کے انکار کے بعد انہوں نے سندھ ہائی کورٹ میں مقدمہ درج کرا دیا ۔
انکاکہنا تھاکہ وہ اسلام آباد کی رہائشی ہیں اور جنید جمشید کی بیوی ہیں ۔ میری ان کیساتھ شادی 20اکتوبر 2009کو ہوئی تھی ۔ طیارہ کے المناک حادثہ سے قبل وہ ہر ماہ مجھے پیسے بھیجتے تھےجن سے میرے گھر کے اخراجات چل رہے تھے ۔۔ انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ جنید جمشید کے بیٹے اور ان کی پہلی بیوی کے دوسرے بچوں نے ان کی وراثتی حقیقت کو چھپا کر عدالت سے جانشینی کا سرٹیفکیٹ حاصل کیا تھا۔جبکہ ان کی پہلی بیوی کی جانب سے مجھے جائیداد میں حصہ دینے انکار کیا گیا ہے ۔ جسٹس سید حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں مقدمے کی ابتدائی سماعت کے بعد ورثاء کو 2ستمبر کیلئے نوٹس جاری کیے گئے ہیں ۔