اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ حساس اداروں کی رپورٹ کے مطابق را نے بلوچستان میں عدم استحکام کے لئے ایک بلین ڈالر کا بجٹ رکھا ہے۔ جمعرات کو سینٹ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حساس اداروں کی رپورٹ کے مطابق را نے
بلوچستان میں عدم استحکام کے لئے ایک بلین ڈالر کا بجٹ رکھا ہے،سندھ اسی ملک کا حصہ ہے،ہمیں اتحاد کی ضرورت ہے کیونکہ ایک طرف راء تو دوسری طرف افغان ایجنسی ہمارے خلاف سرگرم ہے،تمام میٹرو پولیٹین شہروں کے لئے ایک کمیٹی بنائے انکے مسائل کا پتہ لگ جائے گا۔